جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش 17 سال بعد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سیٹھ امین کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع غربی کے سب سے بڑے منشیات فروش سیٹھ امین کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم سے ہینڈ گرنیڈ، پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

- Advertisement -

ناصر آفتاب نے بتایا کہ سندھ کے تھانوں میں اشتہاری سیٹھ امین 17 سال بعد گرفتار ہوا ہے، ملزم منشیات فروشی کا سب سے بڑا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا نیٹ ورک منگھوپر مشکے پاڑے میں تھا، ملزم منشیات، پولیس مقابلوں سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے دوران کئی بار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، ملزم کے نیٹ ورک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم صرف منگھوپیر کے 17 مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھا، گرفتار ملزم پہلے لیاری گینگ وار سے منسلک تھا، گرفتار منشیات فروش سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں