جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرا، لانس کلوزنر نے کس کے حق میں بیان دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو ہراسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ سے ہی ہائی والٹیج ہوتا ہے اگر پاکستان نے بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا تو بھارت کو شکست دے سکتے ہیں۔

لانس کلوزنر نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہے اور ان کی ٹیم میں ورلڈ کلاس بیٹسمین بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹی 20 میں اچھا پرفارم کریں گے، بابر اعظم

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوا نہیں سوچ رہے، اس بار ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرائیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز کو بہتر سمجھتے ہیں، ہماری بولنگ بھی مضبوط ہے، ورلڈ کپ میں رضوان میرے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں ہورہا ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں