کراچی میں پانی کی لائن ڈالنے کے معاملے پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پانی کی لائن کے معاملے پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے علاقے میں پانی کی لائن لگانے کے دوران فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے گلزار ہجری سہراب گوٹھ تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے کا گھیراؤ کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی آمد سے قبل نامعلوم افراد نے دو دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے تھے۔