تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

جانور کے اعضا کو انسانی جسم نے قبول کرلیا، کامیاب تجربہ

جانوروں کے ذریعے ویکسینز کا تجربہ سائنسدانوں کی جانب سے اکثر کیا جاتا ہے لیکن اب انسانی جسم میں جانور کے اعضا کی پیوندکاری کا بھی کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور سی بی ایس نیوز کے مطابق انسانی جسم میں پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ جانور کے گردے کی پیوندکاری کی گئی ہے، کامیاب تجربہ کرنے والی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر رابرٹ منٹگمری نے کی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس جانور کے بعد اب دوسرے جانوروں کے اعضا بھی انسانوں میں لگانا ممکن ہوسکے گا۔

نیویارک یونیورسٹی لنگون میں ہونے والے اس آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ منٹگمری کے مطابق جانور کے گردے کو انسانی جسم نے قبول کرلیا اور دفاعی نظام نے مزاحمت بھی نہیں۔

ڈاکٹر رابرٹ منٹگمری

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ جس مریض کو جانور کا گردہ لگایا گیا اس نے قدرتی طور پر پیشاب بھی کیا جو کامیابی کی واضح علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق جینیاتی انجینئرنگ سے تیار کردہ جانور کے گردے کو ایک دماغی لحاظ سے مردہ قرار دیے گئے مریض میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔

گردے میں جینیاتی تبدیلیاں اس لیے کی گئیں تاکہ انسانی جسم گردے کو فوری طور پر مسترد نہ کرے، ورثا سے مریضہ کو لائف سپورٹ سے اتارنے اور گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے کی باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی تھی۔

ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ گردے کی ٹرانسپلانٹیشن کے بعد مریضہ کے کریٹانین کی سطح نارمل ہونا شروع ہوگئی تھی۔

ڈاکٹروں کی طویل عرصے سے کوشش ہے کہ انسانی جسم میں جانوروں کے اعضا کی پیوند کاری کرسکیں لیکن مسئلہ یہ درپیش ہوتا ہے کہ جب بھی ایسی کوئی کوشش ماضی میں کی گئی تو انسانی جسم نے اسے فوری طور پر مسترد کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -