تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’وارم اپ میچ میں شکست پر وسیم اکرم کا بیان آگیا

کراچی: قومی ٹیم کی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں شکست پر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا بیان آگیا۔

اے اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید بلا جواز ہے ٹیم کا حوصلہ بڑھانا چاہیے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم کا اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے، سب کو ہی کپ چاہیے ایسے نہیں ہوتا۔

مصباح الحق اور وقار یونس نے بابر اعظم کی کپتانی کا دفاع کرنے لگے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کپتانی میں نیا ہے اور اگر اس سے غلطی بھی ہوئی ہے تو اسے نظر انداز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، وین ڈر ڈوسن نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

یاد رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا۔

Comments

- Advertisement -