ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب پہلی بار منظرعام پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

افغان طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب پہلی بار منظرعام پر آگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے اور افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب پہلی بار سامنے آگئے۔

کابل میں سردار محمد داؤد خان اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ملا یعقوب نے کہا کہ میرے اور آپ کے درمیان فاصلے ختم ہوگئے، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ملا یعقوب کی ویڈیو طالبان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ریلیز کی ہے جس میں وہ پشتو میں افغانستان میں صحت کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ اسپتال بننے سے ایک وقت ایسا آئے گا کہ افغانستان کے لوگوں کو علاج کی غرض سے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

ملا یعقوب نے وزیر دفاع بننے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ان کی وزارت ایک قومی اور آزاد فوج بنانا چاہتی ہے جس کے پاس زمینی اور فضائی صلاحیت ہو تاکہ ملک کا احسن طور پر دفاع کیا جاسکے۔

طالبان کے بانی ملاعمر کے صاحبزادے ملا یعقوب اس وقت افغانستان کے وزیردفاع اور طالبان تحریک کے نائب امیر ہیں، ان کی عمر تقریباً 27 سال ہے اور انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم پاکستان کے مدارس میں حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں