The news is by your side.

Advertisement

لاہور جیل سے فرار ہونے والے دونوں قیدی پھر گرفتار

لاہور کے جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور جیل کے حوالات سے چند روز قبل گڑھا کھود کر دو ملزمان باآسانی فرار ہوگئے تھے، جن کی شناخت عمیر عرف بلا اور نوید عرف نیدی کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملزمان کو ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

ملزمان نے جیل میں ایک روز گزارا اور ان ہی چند گھنٹوں میں حوالات سے نکلنے کا طریقہ کار تلاش کیا۔

پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اہلکار نے جب بیرک میں جاکر دیکھا تو وہاں پر دونوں قیدی غائب تھے اور گڑھا کھدا ہوا تھا۔پولیس نے جب گڑھے کا سراغ لگایا تو یہ اس کا دوسرا حصہ جیل سے باہر تھا۔

قیدیوں کے فرار ہونے پر جیل سپریٹنڈینٹ نے نوٹس لے کر فوری طور پر انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اب سے کچھ دیر قبل پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں