تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بزرگ جوڑے نے محبت کی بہترین مثال قائم کر کے سب کو رُلا دیا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں میاں بیوی نے محبت کی انوکھی مثال قائم کر کے سب کی آنکھوں کو نم کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وشا کھاپٹنم میں بزرگ جوڑے نے زندگی بھر ساتھ نبھانے اور ساتھ ہی مرنے کا وعدہ وفا کر دکھایا۔

رپورٹ کے مطابق 56 سالہ وینکٹ رمنا اور 51 سالہ بھوانی فٹ پاتھ پر پھول ، پتیاں فروخت کر کے گزر بسر کرتے تھے، دونوں کی شادی کے بعد کوئی اولاد ہوئی اور نہ انہوں نے کسی کو گود لیا۔

بھوانی گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھیں، جمعرات کی شب طبیعت خراب طبیعت خراب ہونے پر وینکٹ انہیں اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا۔

بھوانی ایک روز اسپتال میں زیر علاج رہیں اور جمعے کے روز دوران علاج چل بسیں۔

مزید پڑھیں: 55 سال کی لازوال محبت، شوہر کے بچھڑنے کا غم، کچھ دیر بعد بیوی کا بھی انتقال

یہ بھی پڑھیں: سعودی خاتون نے شوہر کی زندگی بچا کر لازوال محبت کی مثال قائم کردی

ڈاکٹرز نے جب وینکٹ کو بیوی کے انتقال کا بتایا اور وہ شدید صدمے سے دوچار ہوا اور بیوی کی لاش کو دیکھتے ہی زمین پر گر گیا۔

ڈاکٹرز نے جب وینکٹ کا معائنہ کیا تو وہ بھی انتقال کرچکا تھا، یہ بات سامنے آئی کہ دل کا جان لیوا دوہ پڑنے سے وہ بھی بیوی کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوگیا۔

عزیز و اقارب کے مطابق دونوں میاں بیوی ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے اور کبھی دور بھی نہیں ہوتے تھے، وہ ایک دوسرے کے ساتھ جینے اور مرنے کے خواہش مند تھے۔

Comments

- Advertisement -