تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

غیر ملکیوں پرعائد قرنطینہ پابندی ختم

سڈنی: آسٹریلیا نے پیر سے ایک ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر سیاحت نے اتوار کے روز نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا آنے والے مسافروں پر عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حکم پر پیر سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف ممالک پر سفری اور سرحدی پابندیاں عائد کی تھیں، مارچ 2020 کے بعد پہلی بار آسٹریلوی حکومت پہلی بار جزوی طور پر سرحدیں کھول رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویکسین شدہ آسٹریلوی شہری اور نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ اور دارالحکومت کینبرا میں رہنے والے مستقل رہائشی پیر سے بین الاقوامی سطح پر سفر کے لیے آزاد ہوں گے اور انہیں واپسی پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

وزیر سیاحت نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ پابندی صرف نیوزی لینڈ سے آنے والے سیاحوں پر سے ختم کی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاحوں اور مسافروں کو ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

وزیر سیاحت ڈین تہان نے ایک بیان میں کہا کہ ‘نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا تک بغیر قرنطینہ سفر کا دوبارہ آغاز ہماری بحالی کی راہ پر ایک اور اہم نشان ہے۔’

دوسری جانب نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریہ اور کینبرا میں 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 80 فیصد سے زائد شہریوں کو مکمل طور پر ویکسین لگ چکی ہے۔ اس حساب سے ایک کروڑ چالیس لاکھ شہری آسٹریلیا چھوڑنے اور واپس آنے کے لیے آزاد ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -