تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برازیل کا عجیب و غریب حرکتیں کرنے والا طوطا، پولیس بھی پریشان

برازیلا: برازیل کی ٹریفک پولیس ان دنوں ایک طوطے سے بہت زیادہ پریشان ہے، جس کے باعث قوانین پر عمل درآمد مشکل ہورہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست پاران کے شہر کوریتیبا کی مصروف اور اہم شاہراہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے پر ان دنوں ایک ہرا طوطا آکر بیٹھ رہا ہے۔

یہ طوطا ایسی دلچسپ حرکتیں کرتا ہے، جسے دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹریفک پولیس بہت زیادہ پریشان ہے۔

یہ طوطا کیمرے کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتا ہے اور بار بار لینس کے سامنے آکر اپنی شکل دکھا کر غائب ہوجاتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طوطے کی وجہ سے وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

انٹرنیٹ پر جب اس طوطے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اسے دیکھ کر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو پر صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیے جبکہ کچھ نے پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ کیمرے کے اوپر بیٹھنے والی جگہ ختم کردیں پھر طوطا نہیں بیٹھ سکے گا۔

Comments

- Advertisement -