تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

وسیم اکرم کے تحفے پر فہد مصطفیٰ‌ خوشی سے نہال، وقار یونس کو تیار رہنے کا مشورہ

اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف پروگرام جیتو پاکستان کے میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ کو وسیم اکرم کی جانب سے تحفہ ملا تو انہوں نے وقار یونس سے بھی تحفے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وسیم اکرم کی جانب سے دیے جانے والے تحفے کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے سوئنگ کے سلطان کے ساتھ تصویر شیئر  کی، جس میں وہ پانچ ہزار کا نوٹ ہاتھ میں تھامے ہوئے تھے اور اس نوٹ کی طرف وسیم اکرم اشارہ کررہے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ یہ پانچ ہزار کو نوٹ وسیم اکرم کا دستخط شدہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق کپتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وقار یونس سے بھی اسی طرح کا تحفہ مانگا۔

اداکار نے وقار یونس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگلی باری آپ کی ہے‘۔ اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے لکھا کہ ’میں پانچ ہزار کے نوٹ پر دستخط کردوں گا مگر وہ تمھارا اپنا ہونا چاہیے‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’مصباح الحق نے آپ کے لیے تحفہ خریدا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -