اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’ممکن ہے آپ بالی وڈ آفر پر خوشی سے ہی فوت ہو جاتیں‘، ابرار الحق کا مشی خان کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اگر اداکارہ مشی خان کو بالی وڈ سے پیشکش ہوئی تو وہ خوشی سے ہی فوت ہو جاتیں۔

یوٹیوب پر جاری اپنی مختصر ویڈیو میں ابرار الحق نے مشی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں مجھے بالی وڈ کی ایک فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی جس میں کترینہ کیف کے ساتھ پاکستانی گلوکار کا کردار ادا کرنا تھا۔

ابرار الحق اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن کچھ لوگوں نے میری باتوں کا مذاق اڑایا اور کہا کہ میں سیاسی جماعت چھوڑنے کے بعد پاگل ہو گیا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی اور نہ ہی چھوڑی، فی الحال سیاست کو میں نے ایک طرف رکھا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ میرے لیے بالی وڈ سے پیشکش سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ میں نے لوگوں کی کس طرح مدد کی اور کتنے اسپتال بنائے، میں نے بہت سے لوگوں کی مالی مدد کی لیکن جو کبھی کسی نے نہیں دیکھا۔

مشی خان کو مخاطب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ ممکن ہے وہ بالی وڈ آفر پر فوت ہو جاتیں لیکن میرے لیے یہ اہم نہیں، میری سب سے بڑی کامیابیاں وہ کام ہیں جو میں نے لوگوں کی مدد کے لیے کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں