تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سبزیوں‌ کی قیمتوں‌ میں‌ بھی ہوشربا اضافہ، شہری اور سبزی فروش دونوں‌ پریشان

کراچی / پشاور / کوئٹہ / لاہور: ملک بھر میں سبزی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کی وجہ سے صارف بہت زیادہ پریشانی کا شکار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں نے سبزی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے اب سبزی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں لال ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی جبکہ آلو، مٹر، لہسن اور ادرک کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ‘پیچھے سے سبزی مہنگے داموں آرہی ہے، جس کی وجہ سے ہم بھی اسی قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں‘۔

دکان داروں کا کہنا ہے کہ ’منڈی میں روزانہ سبزیوں کی نئی قیمتیں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ہم خود پریشان ہیں‘۔

دوسری جانب خریداروں نے سبزی کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، لاہور، پشاور میں‌ مرغی کی قیمتیں‌ آسمان پر پہنچ گئیں

یاد رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے غریب اور متوسط آمدنی والے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

حکومتی نمائندوں نے مہنگائی کو عالمی وجہ قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دنیا بھر میں تمام اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -