تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا بھارتی منصوبہ مذاق قرار دیدیا

گلاسکو: پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا بھارتی منصوبہ مذاق قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کلائمٹ چینج سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی امین اسلم نے دھواں دار خطاب کیا اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مودی کے پلان 2070 کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ مودی کا2070پلان کلائمیٹ چینج کےساتھ بیہودہ مذاق ہے، بھارت خطےمیں آلودگی پھیلانےوالابڑاملک ہے، بھارت کوموسمیاتی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی چیلنجزمیں اپنی حیثیت سےزیادہ کرداراداکررہاہے، کلین انرجی، ماحولیات پرسرمایہ کاری وزیراعظم کاکلائمیٹ چینج ویژن ہے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان1فیصدسےبھی کم زہریلی گیس کااخراج کرتاہے، پاکستان کےپاس اگلے10سال کامربوط پلان موجودہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مودی بھارت کا2070تک کامضحکہ خیزپلان پیش کررہےہیں، وقت آگیاہےکہ ماحولیاتی تبدیلی کیساتھ مذاق بندکیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال میں پاکستان کو گرین ڈیولپمنٹ کے لیے 100 ارب درکار ہے، مطلوبہ رقم ملی تو امیشنز 50 فیصد تک کم کرکے دکھائیں گے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےگرین لیڈرشپ،ویژن کیساتھ دنیاکوراستہ دکھایا، ماحول کےساتھ جنگ بندکرکےسب کواپناراستہ بدلناہوگا۔

Comments

- Advertisement -