تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’میچ ہار گئے لیکن دل جیت لیے‘

پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد ٹویٹر پر پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میچ چاہے ہار گئے پر دل جیت لیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔‘

کرسٹن ٹرنر نے مزید لکھا کہ ’اب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کی جانب دیکھنا چاہیے‘

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔

میچ کے اختتام پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ‏ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔

Comments

- Advertisement -