تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عوام کو مہنگائی کے سیلاب سے بچائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشا اللہ اپنے ملک کو باہر سے آنے والے مہنگائی کے سیلاب سے بچائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے للہہ جہلم روڈ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ہم لوگوں کو مہنگائی سے باہر نکالیں گے، آنے والے دنوں میں بہت بڑا پیکیج لے کر آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل سمیت باہر سے جو چیزیں ہم لیتے ہیں وہ سب مہنگی ہوگئی ہیں، کوروناکےباعث باہرسےآنیوالی مہنگائی صرف سردیوں تک ہے، انشااللہ ہم لوگوں کو مہنگائی سے باہر نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے اطراف کے علاقوں میں بہت سارے اہم مقامات ہیں، اس سڑک کے آگے بڑے فائدے ہیں، ہمیں بتایا گیا کہ پچھلے دور میں بڑی سڑکیں بنیں، پی ٹی آئی نے3سالوں میں 1750کلومیٹر سڑکیں بنائی گئیں، ن لیگ دور میں 650کلومیڑ سڑکیں بنی تھیں۔

عمران خان نے بتایا کہ ہم اپنےدور میں 3280کلومیٹر کے ٹینڈر کرچکے ہیں، ن لیگ دور کی نسبت ہمارے دورمیں دو رویہ سڑک 33.37فیصد سستی بن رہی ہے، 2013 کی نسبت آج 53 فیصد کم خرچے پر سڑک بن رہی ہے، سڑکیں اس لیے زیادہ بنائیں کیونکہ اس میں پیسہ بچ رہا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک ترقی کر ہی نہیں سکتاجس کے حکمران،وزیرکرپشن کریں، جس ملک میں قانون کی بالادستی ہو وہاں کبھی غربت نہیں ہوتی،غربت ان ممالک میں ہوتی ہے جہاں حکمران پیسہ چوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں4ارب کے فلیٹس لئےپیسہ کہاں سے آیا، آج تک جواب نہیں دے سکے، لندن بیٹھا شخص دکھ کا اظہارکرتاہے کہ پاکستان کے حالات برے ہیں، جس دن سے آئے ہیں حکومت گرانے کی باتیں کررہے ہیں، 5 سال بعد حکومتی کارکردگی دیکھ کر اپوزیشن کو خطرہ ہے ان کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی۔

Comments

- Advertisement -