تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بدین میں‌ خسرہ سے دو بچوں کی اموات

لاڑکانہ: سندھ کے ضلع بدین میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو بچے خسرہ سے انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع بدین کے وارڈ نمبر 6 سومرا محلہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین سال اور  دو سالہ بچہ خسرہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جنہیں تین روز قبل خسرہ کی تشخیص ہوئی تھی۔

دوسری جانب ضلعی ہیلتھ آفیسر خسرہ اور روبیلا کے خلاف جاری سرکاری مہم کے باوجود بچوں کے انتقال سے لاعلم نکلے اور انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب سکھر کے کئی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے انسداد خسرہ اور روبیلا ویکیسن مہم میں خلل ڈال دیا۔

مزید پڑھیں: خسرہ اور روبیلا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز

خسرہ اور روبیلا ویکسین پلانے والے رضا کاروں پر آوارہ کتوں نے حملے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے ٹیمیں کام چھوڑ کر گھروں کو روانہ ہوگئیں۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو آوارہ کتوں کے خاتمے کا حکم جاری کیا ہوا ہے جبکہ عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ کسی علاقے میں ہونے والے سگ گزیدگی کے واقعے کا ذمہ دار رکن اسمبلی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -