تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا کی نئی قسم کے بعد پاکستان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے  کرونا کی نئی قسم کے پیش نظر 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے خدشے کو دیکھتے ہوئے 6 ممالک ہانگ کانگ، نمیبیا، جنوبی افریقا، لیسوتھو، بوٹسوانا کو کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان سے افریقی ممالک کے سفر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 6افریقی ممالک اورہانگ کانگ سے سفرپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد ان ممالک سے براہ راست،بالواسطہ اندرون ملک سفرپرفوری طورپر مکمل پابندی عائد ہوگئی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 12سال یا اس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانا مزیدضروری ہوگیا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل جنوبی افریقا کے ماہرین نے کرونا کی نئی تغیر شدہ قسم کے حوالے سے انکشاف کیا اور بتایا تھا کہ ایک صوبے میں تقریباً دو درجن شہریوں کو اس کی تشخیص ہوئی ہے۔

افریقی ماہرین نے کرونا کی نئی قسم کو بی ون ڈاٹ ونڈاٹ فائیو ٹو نائن کا نام دیا اور اس کے تیزے سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کی یہ قسم ماضی کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں