اشتہار

مہنگائی کی شرح میں‌ 11.53 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح گیارہ اعشاریہ 53 فیصد تک پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق  گزشتہ سال نومبرمیں یہ شرح 8.35 فیصد تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پانچویں ماہ میں یہ شرح 8.76فیصد تھی۔

- Advertisement -

ادارۂ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں افراط زر کی شرح 9.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے ہدف اور پیش گوئی پر وضاحت جاری کردی

اسے بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے متجاوز مگر چینی 4 روپے فی کلو سستی

یاد رہے کہ کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی نے سر اٹھایا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آرہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان متعدد بار مہنگائی کو جلد قابو کرنے کی پیش گوئی کرچکے ہیں جبکہ حکومت نے کم آمدنی یا متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے ریلیف پروگرام بھی متعارف کرائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں