تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جرمنی میں‌ مہنگائی 29 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں 1992 کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مہنگائی کی شرح 29 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سرکاری حکام نے تصدیق کی کہ ایندھن اور ہیٹنگ کی بلند قیمتوں کی وجہ سے تین دہائیوں کے دوران پہلی بار نومبر میں افراطِ زر کی شرح پانچ فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، اشیائے خوردو نوش سمیت دیگر تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ افراط زر کی شرح کچھ مہینوں بعد نیچے آنا شروع ہوجائے گی کیونکہ تیل کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہورہی ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے۔

Comments

- Advertisement -