پاکستان میں سردی کی شدت بڑھتے ہی شہری موسم سے محظوظ ہونے کا خاص اہتمام کررہے ہیں۔
درجہ حرارت کی کمی اور سردی کی شدت سے بچنے کے لیے جہاں شہری اڑھنے پہننے کا خاص اہتمام کرتے ہیں وہیں وہ خشک میوہ جات، سوپ اور مچھلی سمیت دیگر گرم تاثیر والے کھانوں سے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
پشاورمیں سردی بڑھتے ہی فرائی مچھلی کی مانگ بڑھ گئی، شہریوں کی بڑی تعداد ذائقے دار فرائی مچھلی سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف ریسٹورنٹس پہنچی اور فرائی، گرل مچھلی کھا کر موسم کا مزہ لیا۔
اسی طرح لاہورمیں سردی بڑھنے کے بعد لاہوریوں نے ویک اینڈ نائٹ پر سردیوں کی سوغات فرائی مچھلی سے لطف اندوز ہونے کے لیے فش پوائنٹ کا رخ کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سردی کے موسم میں بالخصوص مچھلی کھانے کا اہتمام کرتے ہیں اور مصالحے دار باربی کیو سمیت دیگر انواع و اقسام کے پکوان شوق سے کھاتے ہیں۔