اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

روہت، کوہلی تنازع نے بھارتی ٹیم میں دراڑ ڈال دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے تنازع نے بھارتی ٹیم میں دراڑ ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی کی کپتانی کو لے کر تنازع شدت اختیار کرگیا، ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کے بیان کی تردید کردی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کوہلی کو ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے سے منع کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تناؤ چل رہا تھا جس کا شکار کوہلی بن گئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹانے پر بھارتی بورڈ کے صدر گنگولی نے کہا تھا کہ کوہلی کو ٹی 20 کی کپتانی نہ چھوڑنے کا کہا تھا لیکن وہ نہ مانے تو وائٹ بال کا ایک ہی کپتان بنادیا۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

کوہلی نے گنگولی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 16 ستمبر کو ٹی 20 کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، 8 دسمبر کو کپتانی سے ہٹانے تک کسی نے فون نہیں کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں روہت شرما کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ویرات کوہلی ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں