پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

حکومتی وزیر بھی مریم کے بیٹے کی خوشیوں میں‌ شریک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لے کر اسمبلی پہنچے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان اپنے ہمراہ مٹھائی کا ڈبہ لے کر پنجاب اسمبلی پہنچے، جب اُن سے اس بابت سوال کیا گیا تو بولے کہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں مٹھائی لایا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بیگم صفدراعوان کے بیٹےکی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کو مٹھائی دوں گا اور وہ جس دن اسمبلی آئیں گی انہیں مٹھائی ضرور کھلاؤں گا۔

انہوں نے بتایا کہ عظمیٰ بخاری کے لیے خاص طور پر ساہیوال سے مٹھائی لے کر آیا مگر آج وہ غیر حاضر ہیں، میں نے اسی لیے فون کر کے انہیں جنید صفدر کی شادی کی مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ ہم بھی آپ کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے لندن میں اپنے نکاح کی تقریب میں معروف گانا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گا کر سب کو حیران کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اسی ویڈیو کی وجہ سے جنید صفدر یکدم سوشل میڈیا پر چھاگئے تھے۔

مزید پڑھیں: بیٹے کی شادی میں مریم نواز کی تصاویر کے چرچے

ایک روز قبل جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مریم نواز کے مشرقی انداز سے ایک بار پھر سب کا دل جیت لیا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں