منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عثمان وزیر نے پاکستان کے لیے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ملک کے لیے ایک اور عالمی اعزاز جیت لیا۔

دبئی میں کھیلی گئی اس بین الاقوامی فائٹ میں باکسر عثمان وزیر نے ایک اور ٹائٹل جیتا جس کے بعد ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر مڈل ایسٹ چیمپئن بھی بن گئے۔

عثمان وزیر نے تنزانیہ کے ٹاپ باکسر روسٹا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے آصف ہزارہ نے حریف کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل جیت لیا۔

آصف ہزارہ نے یوگینڈا کے باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے عثمان وزیر کو ایک اور عالمی اعزاز جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں ملک کا روشن ستارہ، جی بی کی شناخت قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس باکسر عثمان وزیر نے ایشین ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا، عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے بی ایس لوپز کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا تھا، حریف باکسر زخمی ہوکر رنگ سے چلے گئے تھے۔

دوسرے مقابلے میں آصف ہزارہ نےانڈونیشیا کے جیک کو ناک آؤٹ کیا تھا جبکہ کامران وہاب نے افغانستان کےعبد اللہ کو ہرایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں