اشتہار

خیبرپختون خواہ بلدیاتی انتخابات، پشاور پولیس جدید ٹیکنالوجی سے لیس

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے پشاور پولیس نے موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی کی مؤثر نگرانی کیلئے پہلی بار اپلیکشن تیار کر لی، جس میں الرٹ بزر سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

سی سی پی او عباس احسن نے بتایا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں ناخوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ سسٹم استعمال میں رہے گا اور پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ جائے گی جبکہ اس کی مدد سے افسران کی ڈیوٹیاں اور لوکیشن بھی براہ راست چیک کی جاسکے گی۔

- Advertisement -

عباس احسن کے مطابق ضلع بھر کے تمام پولنگ اسٹیشنز اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اور پولیس اسٹیشن کی تعداد و لوکیشن بھی ایپ میں شامل کی گئی ہے۔

اپلیکشن میں پولیس ٹیمز کی تعیناتی سمیت حساس پولنگ اسٹیشنز سے متعلق بھی معلومات درج ہے، اس ایپلیکیشن پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پولنگ  اسٹیشن  یا اس کے قریب ناخوشگوار واقعات پیش آنے پر اہلکار بروقت پولیس بیک اپ ٹیم کو آگاہ کرسکیں گے اور پھر ٹیمیں جلد از جلد وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کریں گی۔ سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اپلیکشن کا مقصد شفاف اور پر امن انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ کل خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں