ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 15 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے ہتھلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 خارجی مارے گئے تھے۔

ہلاک خارجیوں میں فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل تھے۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ ہلاک خارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی جس کے نتیجے میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں