جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان کے لیے 60 لاکھ مچھر دانیاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گلوبل فنڈ نے پاکستان کو 60 لاکھ مچھر دانیاں فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق گلوبل فنڈ پاکستان کو 18 ملین ڈالرز کی مچھر دانیاں فراہم کرے گا، اس سلسلے میں فنڈ نے چھ ملین مچھر دانیاں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گلوبل فنڈ رواں برس پاکستان کو 33 لاکھ مچھر دانیاں فراہم کر چکا ہے۔

گلوبل فنڈ کے پاس بھارتی ساختہ مچھر دانیوں کا اسٹاک موجود ہے، حکومت پاکستان آمادہ ہوئی تو مچھر دانیاں نومبر میں پاکستان پہنچا دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے اس سلسلے میں وزارت تجارت، ڈریپ، اور ایف بی آر کو ایک مراسلہ لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کی ہے، نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے جہاں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں