تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بارش کے دوران چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ساہیوال میں بارش کے دوران گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال کے گاؤں 102 نائن ایل میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں تاہم بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث اب تک چھت کے نصف ملبے کو ہی ہٹایا جاسکا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -