جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعدادو شمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہونے والی بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 23.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی ایس بیس مسرور میں 17، ناظم آباد میں 16.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 16 جبکہ گلشن حدید میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ذرا سی بارش، سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا

اسی طرح اولڈ ایئرپورٹ ایریا میں 14.7، نارتھ کراچی میں 12.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اورنگی ٹاؤن میں 12.5، سرجانی ٹاؤن میں 12.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیماڑی میں 12 جبکہ سعدی ٹاؤن میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، نالوں کا پانی سڑکوں پر آنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں