تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ابوظبی میں تقریبات سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں خاندانی تقریبات کی میزبانی کے لیے گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے احتیاطی تدابیر کو بڑھانے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے اندرونی اور بیرونی سماجی اور خاندانی تقریبات کی میزبانی کے لیے گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کردیا۔

26 دسمبر سے سماجی تقریبات کی میزبانی کرنے والے مقامات شادی کی تقریبات، جنازوں اور خاندانی اجتماعات میں زیادہ سے زیادہ 60 فیصد شرکت کے ساتھ کام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اندرونی تقریبات میں 50 فیصد سے زائد لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، کھلی فضا میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 150 جبکہ گھر میں سماجی تقریبات میں 30 سے زائد افراد کی میزبانی کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: یو اے ای: بوسٹر ڈوز سے متعلق گائیڈلائنز جاری

سماجی تقریبات میں داخلے کے لیے موجودہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کی ضروری ہوگی جن میں ایپ پر گرین پاس دکھانا، 48 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا اور سماجی فاصلے کے پروٹوکول کا مشاہدہ کرتے ہوئے ماسک پہننا شامل ہیں۔

کمیٹی نے عوام پر زور دیا ہےکہ وہ ہجوم والی جگہوں سے گریز کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ماسک پہنیں، کم از کم 2 میٹر کاسماجی فاصلہ رکھیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں اور سینٹائز کریں۔

کمیٹی ان لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے جو بوسٹر ویکسین کی خوراک حاصل کرنے کے اہل ہیں، اور باقاعدہ پی سی آر ٹیسٹنگ کے ذریعے الہوس ایپ پر گرین سٹیٹس برقرار رکھیں.

Comments

- Advertisement -