تازہ ترین

وزیراعظم جون میں ہی آئی ایم ایف ڈیل کیلیے پرُامید

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی...

وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط...

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون بھی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈرقانون سپریم...

ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس عطا عمر بندیال نے کےالیکٹرک...

سالِ نو پر فائرنگ کرنے والے خبردار، کتنی سزا ہوگی؟

کراچی: سندھ پولیس نے سالِ نو پر فائرنگ کرنے والے شہریوں کے لیے وارننگ پیغام جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے سال نو کے موقع پر شہریوں کے لیے وارننگ پیغام جاری کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس میں مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مقدمے میں دیگر دفعات کو بھی شامل کیا جائے گا، ناقابل ضمانت جرم کی سزا 10 سال قید ہوگی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ فائرنگ کرنے والے عناصر کی ویڈیو یا شکایت 15 پر کی جائے۔

ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ گزارش ہے کہ خوشیوں کو ماتم میں نہ بدلیں، ویڈیو 0343-5142770 پر ارسال کی جاسکتی ہیں، شکایات موصول ہونے پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر لاہور پولیس نے بھی نیو ایئر نائٹ سے قبل تیاریاں مکمل کرلیں۔

پولیس نے گریٹر اقبال پارک اسٹینڈ میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا، نوجوان کو ون ویلنگ کرتے موقع سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments