جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

انسان اور کتے کی ویڈیو کو لاکھوں صارفین کیوں دیکھ رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

انسان اور کتے کی دوستی کی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو کولمبیا میں ایک بے گھر شخص کی اپنے کتوں کی سالگرہ منانے کی وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں بھر آئیں۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے پوسٹ کیا اورکیپشن میں لکھا کہ’ ویڈیو میں نظر آنے والا بے گھر شخص جوز لوئس ہے، جو ہمیشہ اپنے کتوں کے ساتھ نظر آتا ہے’۔

- Advertisement -

ویڈیو میں جوزکو اپنے 2 کتوں کے ساتھ سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے سالگرہ کی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اس دوران جوز سالگرہ کا ایک چھوٹا کیک اور دو موم بتیاں نکال کر جلاتا ہے اور ‘ہیپی برتھ ڈے’ بولتے ہوئے کیک کاٹ کر دونوں کتوں کو دیتا ہے اورخود بھی کھاتا ہے۔

ویڈیو میں بظاہر دیکھا جاسکتا ہے کہ جوزکے آنکھوں میں آنسو بھی آگئے تھے، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 5 لاکھ 65 ہزارسے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بے گھر شخص کے کتوں کے ساتھ اس طرح کے سلوک پر اسے سراہا بھی رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں