تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری جلد متوقع

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزم میاں وکی کی دبئی سے گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دیے گئے، وزارت خارجہ نے دبئی کی وزارت خارجہ کو میاں وکی کے ریڈ وارنٹ بھجوا دیے۔

ذرائع کے مطابق دبئی وزارت خارجہ کو ماسٹر مائنڈ میاں وکی کے ریڈ وارنٹ موصول ہوگئے، دبئی میں قانونی تقاضوں کے بعد میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: بلال یاسین معاملہ: پولیس کا میاں وکی سے متعلق اہم بیان

اس سے قبل آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا تھا کہ کہ میاں وکی کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا تھا کہ میاں وکی کی بیرون ملک گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق بلال یاسین کو 30 دسمبر کی رات موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، پولیس نے کیس کے ملزمان شوٹر کاشف اور ماجد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز حملہ کرنے والے گرفتار شوٹرز نے پیشہ ورعادی مجرم میاں وکی کو ملزم ٹھہرایا تھا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ انھوں نے میاں وکی کے کہنے پر فائرنگ کی تھی۔ قبل ازیں، پولیس نے ملزمان ماجد اور کاشف کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں