جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی والدہ سے سوال کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ و معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان کو پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ سے میک اپ سے متعلق سوال کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کی جانب سے ان کی والدہ سے میک اپ سے متعلق سوال کرنے پر سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نادیہ خان شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کا اتنا حسین میک اپ کون کرتا ہے؟

- Advertisement -

انیسہ فاروقی نے بتایا کہ میک اپ وہ خود کرتی ہیں، بچپن سے ہی جیولری پہننے اور ڈریسنگ کا شوق تھا لیکن میک اپ کرنا انہوں نے شرمیلا سے سیکھا ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ ‘ہاں وہ بھی تو اتنا اچھا میک اپ کرتی ہیں’۔

وائرل ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ نادیہ خان بے شرم خاتون ہیں اور میں ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کراؤں گی۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا انیسہ فاروقی سے سوال پوچھنے کا انداز بالکل پسند نہ آیا جس پر انہوں نے تبصرے بھی کیے اور کہا کہ نادیہ کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں