جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ماں بیٹے پر سرعام تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ماں اور بیٹے کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا گیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کے گیجھا گاؤں میں نامعلوم افراد نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے پر سرعام تشدد کیا اور بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

ماں اور بیٹے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کی جانب سے ماں اور اس کے بیٹے کو شہریوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی مدد کے لیے بھی کوئی نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تشدد میں ملوث 3 شرپسندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نوئیڈاکے گیچھا گاؤں میں رہنے والی خاتون کا ملزمان کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے شادی رام نامی شخص نے خاتون اور اس کے بیٹے کو تشد کا نشانہ بنایا۔

نوئیڈا پولیس کے مطابق زمین کے تنازع کا کیس عدالت میں بھی چل رہا ہے، ملزمان نے خاتون اور اس کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شادی رام، اس کا بیٹا راہول اور اس کا رشتہ دار شامل ہیں جبکہ ویڈیو میں موجود خواتین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں