کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ نادیہ خان نے والدہ کی ویڈیو شیئر کرکے ڈھٹائی دکھائی اور کہا کہ کچھ غلط نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ والدہ کی اجازت کے بغیر اداکارہ نادیہ خان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، انہوں نے والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ اور ڈریسنگ کا مذاق بنایا۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ پرائیویٹ پرسن ہیں ان کا سیاست اور شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے، نادیہ خان نے ان کی تضحیک آمیز ویڈیو بنائی۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ جب لوگ بالکل بے حس ہوجاتے ہیں تو پھر وہ کسی کی ماں، بہن اور بیٹی کو نہیں دیکھتے اور اپنی شہرت کو فروغ دینے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ یہاں تک بات ختم نہیں ہوگی، نادیہ خان کے خلاف ہر فورم پر قانونی چارہ جوئی کروں گی تاکہ آئندہ کسی کی ماں، بہن اور بیٹی کو ٹارگٹ بنا کر ان کی تضحیک نہ کی جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی افسوس ہے کہ ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا حالانکہ انہوں نے ایک ماں کی تضحیک کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور وہ وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
شرمیلا کے مطابق نادیہ خان نے کہا کہ آپ نے جو کچھ کرنا ہے آپ کرلیں اور اب میں ان کے خلاف جو کچھ کرسکتی ہوں وہ کروں گی، ایک بیٹی ہونے کے ناطے یہ رویہ کسی کی ماں یا بیٹی کے ساتھ ہوتا تو بھی میں ایکشن لیتی۔