تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کے جھکڑ حادثات میں اضافے کا سبب بن گئے، مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا، بچے کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچے کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی۔

ادھر نارتھ ناظم آباد میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، گلبائی اور گلشن معمار میں بھی دیواریں گرنے سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ اسپارکو روڈ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ ناردرن بائی پاس پر تیز ہوا کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

نارتھ کراچی میں بھی مکان کی دیوار گری لیکن خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 میں بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن نظام متاثر

دوسری جانب کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن نظام متاثر ہوگیا، درخت تاروں پر گرنے اور کھمبے گرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تاریں ٹوٹنے اور پی ایم ٹی ٹرپ کرنے سے 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، بن قاسم، گلشن اقبال، سرجانی، سوسائٹی، بلدیہ ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی کے علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

Comments

- Advertisement -