تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مراد علی شاہ کا بغیر ’ماسک‘ کے خطاب، بار بار کھانستے رہے

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماسک لگائے بغیر جلسے میں خطاب کیا اور اس دوران وہ بار بار کھانستے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام سے ماسک پہننے کی التجا کرنے والے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاڑکانہ میں جلسے کے دوران مسلسل کھانستے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے جیالے بھی کھانس کھانس کر ان کا ساتھ دیتے رہے۔

وزیراعلیٰ نے بغیر ماسک پہنے اپنے خطاب کو جاری رکھا لیکن ساتھیوں نے ڈر کے مارے ماسک لگا لیے۔

واضح رہے کہ سندھ اس وقت دیگر تمام صوبوں سے زیادہ کورونا کے نشانے پر ہے، سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

 کورونا سے اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 مریض انتقال کرگئے۔

کراچی میں صورت حال سب سے زیادہ خراب ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 46.5 فیصد سے بھی اوپر چلی گئی ہے، اسلام آباد میں بھی کورونا کا پھیلاؤ بے قابو ہوگیا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

لاہور میں شرح 18 فیصد، راولپنڈی میں ساڑھے 15 فیصد، حیدرآباد میں بھی 17 فیصد سے زیادہ رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29065 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 814 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 66479 ہو گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -