پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

دانتوں کو چمکدار بنانے کے لیے یہ پھل کھائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے دانت صاف اور چمکدار ہوں شہریوں کی جانب سے دانتوں کو چمکدار بنانے کے لیے مختلف ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں۔

اگر آپ اپنے دانت صاف اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں ان پھلوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں جس سے آپ کے دانت سفید ہونا شروع ہوجائیں گے۔

پیلے دانتوں سے بچنے کے لیے ان پھلوں کو خوراک میں شامل کیا جائے تو خاطر خواہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری میں بھی مالیک ایسڈ ہوتا ہے جو دانتوں کی سفیدی میں مدد دیتا ہے، اس میں فائبرز بھی ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود بیکٹیریا سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔

کیلا

کیلے میں غذائی ریشے، وٹامن بی 6 اور مینگنیز جیسے غذائی اجزا ہوتے ہیں، جو منہ اور دانتوں کو صاف کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔

کیلے کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کے چھلکے کو تقریباً ایک سے دو منٹ تک دانتوں پر رگڑیں۔

سیب

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپکی صحت پر بے شمار مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سیب میں مالیک ایسڈ پایا جاتا ہے جو تھوک پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ لعاب دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں