تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

باپ اور بیٹی کی اس تصویر نے صارفین کے دل جیت لیے

باپ اور بیٹی کے رشتے کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹیاں باپ کے دلوں کے بہت قریب ہوتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باپ بیٹی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے، تصویر میں باپ اپنی بیمار بیٹی کو پیار کررہا ہے۔

ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’باپ نے بیٹی کی دماغ کی سرجری کی وجہ سے اپنا ہیئر اسٹائل اسی کی طرح کا بنا لیا۔

دماغ کی سرجری کے لیے اکثر مریض کو گنجا کیا جاتا ہے یا ایک طرف سے کچھ بال صاف کردیے جاتے ہیں۔


تاہم یہ تصدیق نہیں ہوسکی کے باپ اور بیٹی کا تعلق کہاں سے ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر میں بھی باپ کو اپنی بیٹی کے سر کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دونوں نے اپنے سر کا ایک حصہ منڈوایا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے بیٹی کی طرح ہی اپنے سر پر بھی سرجری کے بعد لگنے والے ٹانکوں کے نشان بنائے ہوئے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی لائکس ملے جبکہ باپ اور بیٹی کی اس محبت کو پسند کیا جارہا ہے اور تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -