کراچی: پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے رلی روسو نے گزشتہ روز یونائیٹڈ کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ بتادی۔
پی ایس ایل 7 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ اور رلی روسو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور 110 رنز کی شراکت قائم کی، روسو نے 35 گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
روسو نے اپنی نصف سنچری مکمل ہونے کے بعد وکٹ پر کھڑے کھڑے ہی منفرد انداز میں جشن بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پی ایس ایل کے ٹویٹ کے جواب میں روسو نے بتایا کہ انہیں اپنی بیٹی سے کیا وعدہ پورا کرنا تھا اور اس طرح جشن منانے کا آئیڈیا انہیں 7 سالہ بیٹی نے ہی دیا تھا۔
Have to keep promises you make. You guys must thank my 7 year old daughter for that one 🤣🤣🤣
— Rilee Rossouw (@Rileerr) February 1, 2022
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، گزشتہ روز سلطانز نے یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔