تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پانچ سو روپے کے عوض فروخت بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب

قصور پولیس نے پانچ سو روپے کے عوض فروخت کیے گئے دو سال کے بچے کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قصور میں دو سال کے بچے ذبیح اللہ کو پانچ سو روپے کے عوض فروخت کردیا گیا تھا، پولیس نے کمسن بچے کو 9 گھنٹے بعد لاہور سے بازیاب کرواکر خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بچہ گھر کے دروازے پر کھڑا تھا خاتون نے اغوا کرکے اسے فروخت کیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے بچے کو 500 روپے کے عوض ایک گھرانے کو دے دیا تھا۔

ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ خاتون بچے کو قصور سے اغوا کرکے لاہور لائی تھی، ایس پی انویسٹی گیشن کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کیس کو حل کیا۔

ڈی پی او کے مطابق خاتون نے بچے کو ایک فیملی کے ہاں چھوڑا اور کہا کہ اس کے 11 بچے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے صرف 9 گھنٹے میں بچے کا سراغ لگایا گیا۔

ملزمہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ اس نے 500 روپے کے عوض بچے کو فروخت کیا ہے، بچے کو قصور سے لاہور لے کر آئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو والدین کے سپرد کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -