جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

برطانیہ میں 6 کروڑپاؤنڈ کا فراڈ : ملزمان کی پراپرٹیز سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت نے برطانیہ میں 6 کروڑپاؤنڈ  کا فراڈکرکےپاکستان آنیوالے ملزمان کی پراپرٹیزسےپابندی ہٹانےکی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں برطانیہ میں 6 کروڑپاؤنڈ مارٹگیج فراڈ کیس کی سماعت ہوئی ، نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست خارج کرنےکی استدعا کی۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے برطانیہ میں فراڈکرکےپاکستان آنیوالے ملزمان کی پراپرٹیزسےپابندی ہٹانےکی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم نثار افضل کی درخواست خارج کی اور کہا نثارافضل کونیب طلبی کانیانوٹس جاری ہوچکا ہے ، جس میں مبینہ جرم بھی درج ہے، نیب آرڈیننس کی شق23 کے تحت پراپرٹیز پر پابندی برقرار رہے گی۔

خیال رہے نیب نے پہلے ہی نثارافضل اور صغیرا فضل کے اہلخانہ اوررشتہ داروں کےاثاثےمنجمدکردیے ہیں ،نیب کا کہنا ہے کہ ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں