تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

علیم خان کی ترین گروپ میں شمولیت پر شہباز گل کا ردعمل

لاہور: پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی ترین گروپ میں شمولیت پر معاون خصوصی شہباز گل کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ علیم خان عمران خان کے قریب ساتھی رہے ہیں، گھر میں دو بھائیوں میں بھی اختلاف ہوتے ہیں، نظریات میں اختلافات ہوسکتے ہیں اس میں غلط بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان ہمارے بھائی ہیں، پارٹی کا حصہ تھے اور رہیں گے، گورننس کے پہلو دیکھیں گے کہاں کہاں بہتری کرنی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ علیم خان نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، بھائیوں میں دراڑ نہیں پڑ سکتی دوستوں میں پڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: علیم خان بھی جہانگیرترین گروپ میں شامل

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہوسکتا ہے وہ پہلے بھی ہمارے بازو تھے آج بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد علیم خان نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

علیم خان نے کہا کہ عمران خان نے جب جدوجہد شروع کی تو مجھ سمیت بہت سارے ساتھی عمران خان کے ساتھ تھے جن میں سب سے نمایاں جہانگیر ترین تھے، جتنا جہانگیر ترین نے خود کو وقف کیا ہم سب تحریک انصاف والے ان کے مشکور و ممنون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دوستوں میں اضافے کا نام ہے، مشکل میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے، میں جہانگیر ترین کا ساتھ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -