جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کراچی سے نکالا جانے والا پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی چوک میں پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ اختتام پذیر ہونے پر کارکنان پرامن طور پر منتشر ہونا شروع ہوگئے، پیپلزپارٹی قیادت نے کارکنان کا کراچی سے اسلام آباد تک سفر پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب بھی کیا، مرکزی رہنماؤں کے خطاب کے بعد جلسے کے منتظمین نے عوامی مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا اور شرکا گھروں کو واپس روانہ ہوگئے۔

- Advertisement -

قبل ازیں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ڈی چوک پہنچا تو ڈی چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ لاکھوں کا یہ سمندر قوم کا ترجمان ہے ، لاکھوں کا سمندر عمران خان سے اقتدار چھیننے کیلئے اسلام آباد پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: کون خطرناک ہوگا؟ آصف زرداری کا عمران خان کو چیلنج

آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کو رہنے دیا تو آنےوالی نسلیں اور عوام ہمیں معاف نہیں کریں گے میں بہت جلد عمران خان کو باہر نکالوں گا جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اسے نکالیں گے۔

سابق صدر نے وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتا ہےسڑکوں پر آگیا تو بہت خطرناک ہوں گا میں کہتاہوں تم آؤ تو صحیح پھر دیکھیں گےکون خطرناک ہےکون نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےجیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہیں دیکھ کر میرا دل بہت خوش ہوتاہے جیالوں کا بلاول سے پیار دیکھ کردل خوش ہوتاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں