تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ترین گروپ کے اہم رہنما نے ’مائنس بزدار فارمولا‘ مسترد کردیا

لاہور: ترین گروپ کے اہم رہنما نے مائنس بزدار فارمولے کو مسترد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترین گروپ کے رہنما خرم لغاری نے کہا کہ مائنس بزدار فارمولے کو مسترد کرتا ہوں، مشکل وقت میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نہیں چھوڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی ایک فرد کا ہوسکتا ہے سب کا نہیں ہے، عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں انہیں چھوڑ سکتا ہوں اور نہ چھوڑوں گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے 40 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ‘ترین گروپ متفق ہے مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھےگی’

انہوں نے کہا کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں، اپوزیشن سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ گروپ کے تمام ارکان مائنس بزدار پر متفق ہیں اس کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے متعلق تمام اختیارات جہانگیرترین کے پاس ہیں کوئی بغاوت نہیں ہے،کوئی رکاوٹ نہیں ہے ہم ایک مینڈیٹ لے کر آئے ہیں توقعات کو مدنظر رکھ کرپی ٹی آئی کیلئےاچھاسوچ رہےہیں پنجاب اسمبلی میں جہانگیرترین گروپ کی تعداد تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments

- Advertisement -