اشتہار

‘ترین گروپ متفق ہے مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھےگی’

اشتہار

حیرت انگیز

جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ گروپ کے تمام ارکان مائنس بزدار پر متفق ہیں اس کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ترین گروپ نےجہانگیرترین کو فیصلے کا اختیار دے دیا ہے ہمارےساتھ مختلف جماعتوں نےرابطہ کیاہے کل ہماری جماعت کا اہم اجلاس ہو رہا ہے مستقبل کا لائحہ عمل طےکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترین گروپ متفق ہے مائنس بزدار پر بات آگے بڑھےگی جہانگیرترین گروپ مضبوط اتحاد ہے ایک فیملی ہے گروپ کےتمام ممبران جہانگیرترین کےفیصلےپرآمین کہیں گے۔

‘عدم اعتماد 172 سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہو گی’

- Advertisement -

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جہانگیرترین جس قسم کابھی فیصلہ کرینگےان کیساتھ چلیں گے علیم خان نےکل ہمارے گروپ کو جوائن کیا ہے جہانگیرترین جوفیصلہ کریں گےوہ سب کو قبول ہوگا ہم جہانگیرترین کی لیڈرشپ میں متفق ہیں علیم خان کوبھی کہاگروپ کا حصہ ہیں تو جہانگیرترین کے فیصلوں کےپابندہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے متعلق تمام اختیارات جہانگیرترین کے پاس ہیں کوئی بغاوت نہیں ہے،کوئی رکاوٹ نہیں ہے ہم ایک مینڈیٹ لے کر آئے ہیں توقعات کو مدنظر رکھ کرپی ٹی آئی کیلئےاچھاسوچ رہےہیں پنجاب اسمبلی میں جہانگیرترین گروپ کی تعداد تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں