تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

ضیا الحق کی قبر پر نعرے بازی، پیپلزپارٹی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: سابق صدر اور آرمی چیف ضیا الحق کی قبر پر نعرے بازی کرنے پر پیپلزپارٹی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران پی پی کارکنان نے فیصل مسجد میں ضیا الحق کی قبر پر نعرے لگائے تھے جس کا مقدمہ مسلم لیگ ضیا کے سینئر نائب صدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمے کے بعد باضابطہ طور پر کارروائی شروع کردی ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شہید ضیا الحق کی قبر کی بے حرمتی کی ہے جس پر سابق صدر کے چاہنے والوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں پی پی رہنما ملک واصف علی کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے ضیا الحق کی قبر پر جیالوں کی نعرے بازی پر مذمتی بیان جاری کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی قبر پر نعرے بازی اخلاقی طور پر ایک نامناسب واقعہ تھا اور یہ نعرے بازی چند جیالوں کی جانب سے کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -