جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

محمد یوسف نے بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بیٹی کی رخصتی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کو دی۔

بیٹنگ کوچ نے کی بیٹی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھ رہے ہیں۔
محمد یوسف نے بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پوسٹ بھی شیئر کی۔

میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر”
سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن
ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی
میرےآنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں
لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع
جاو بابل کےنگرسےاپنےگھر
الوداع
”اےمری دخترمری نورنظر اب الوداع

بیٹنگ کوچ کو بیٹی کی رخصتی پر ان کے مداحوں اور سابق اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کی بیٹی کو بھی دعائیں دی جارہی ہیں۔

سرفراز احمد نے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو یوسف بھائی۔‘

سلمان بٹ نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو یوسف بھائی اللہ نصیب اچھے کرے۔

یاسر حمید، یاسر عرفات، راشد لطیف سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی محمد یوسف کو بیٹی کی رخصتی پر مبارک باد دیں۔


واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے قومی ٹیم سے علیحٰدہ ہوگئے تھے تاہم وہ لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں