تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’جھوٹ، فریب اور الزامات کی سیاست دفن ہوچکی‘

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا بیان بھی آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’عہد ساز دن ان کو مبارک ہو جنہوں نے آئین کی بالادستی کے لیے مہم چلائی۔

انہوں نے لکھا کہ آج جھوٹ، فریب اور الزامات کی سیاست دفن ہوچکی ہے، پاکستانی عوام جیت گئے اللہ پاکستان کر رحم کرے۔

آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو شکست فاش ہوگئی، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو آئین و قانون کی فتح ہوئی ہے، آج آئین کی سربلندی کا تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کے دل جیت لیے ہیں، آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو شکست فاش ہوگئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی آئین سے کھیلنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔

فیصلے کے اہم نکات

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار
قومی اسمبلی تحلیل کا فیصلہ مسترد
نگراں حکومت کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کالعدم
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال
وفاقی کابینہ بحال
عدم اعتماد پر ووٹنگ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نگراں حکومت کے قیام کے لیے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال کر دی۔

سپریم کورٹ نے جلدازجلد تحریک عدم اعتماد کو نمٹانےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے اسپیکرعدم اعتمادتحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے، قومی اسمبلی تحلیل ہونےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ججز نےآپس میں تفصیلی مشاورت کی ہے رولنگ سےمتعلق تفصیل بعدمیں دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -